صنعا (ویب نیوز) سعودی اتحادی افواج کے حملوں میں یمن کے مختلف علاقوں میں حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک و زخمی ہوگئے۔ سعودی اتحاد کے ترجمان کے مطابق صنعا، صعدہ اور حدیدہ میں اسلحہ ڈپو، دھماکا خیز مواد کے گودام، بحری سرنگیں، بیلسٹک میزائل لانچنگ پلیٹ فارم اور میزائلوں کے گودام تباہ کیے گئے، جبکہ یمنی خبر ایجنسی کے مطابق تعز میں بھی حوثی ملیشیا کے 250 جنگجو ہلاک و زخمی ہوئے۔ حوثی ملیشیا نے جوابی کارروائی میں ریاض کے کنگ خالد ایئرپورٹ، ایک تیل کمپنی، خمیس مشیط کے فوجی اڈے اور عسیر، نجران و جازان میں فوجی کیمپوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن کے مطابق گزشتہ رات جازان اور نجران کے ہوائی اڈوں پر حملوں میں 3 افراد معمولی زخمی ہوئے جبکہ املاک کو پہنچنے والے نقصان کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
