تازہ ترین ۴ اکتوبر ۲۰۲۶

صاحبزادہ فرحان کو سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کپتان برقرار رکھنے کا امکان، ذرائع

اسلام آباد(ویب نیوز) ایشین گیمز 2026 میں شرکت کرکے چاندی کا تمغہ جیتنے والی پاکستان ٹیم کل وطن پہنچے گی، جس کے بعد سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے کھلاڑی اسلام آباد میں رپورٹ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سیریز میں احمد دانیال، سعد مسعود، حیدر علی اور وسیم جونیئر کو آرام دیے جانے کا امکان ہے، جبکہ بابر اعظم، شاداب خان، نسیم شاہ اور فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ کپتان صاحبزادہ فرحان کو ہی سری لنکا کے خلاف ٹی20 سیریز میں کپتان برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ٹی20 میچز 9، 11 اور 13 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔