مقامی ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

مستونگ کے کھڈکوچہ میں دھماکا، مدینہ ہوٹل اور قریبی دکان تباہ

مستونگ(ویب نیوز) تحصیل کھڈکوچہ کے علاقے ریکی بوز میں دھماکے سے مدینہ ہوٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جبکہ قریبی پرچون کی دکان اور متعدد سولر پلیٹس کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں قریبی گھروں کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ حکام نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کردیے ہیں اور دھماکے کی نوعیت و محرکات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق تقریباً 250 سولر پلیٹس بھی متاثر ہوئی ہیں۔