مقامی ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

دہشتگردی کسی بھی فرد یا گروہ کی جانب سے ہو قابل مذمت ہے، عبیداللہ عابد

پشین(ویب نیوز) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عبیداللہ عابد نے کہا ہے کہ دہشتگردی خواہ کسی فرد، قبیلے، گروہ، فرقے یا حکومت کی جانب سے ہو، قابل مذمت ہے اور شہریوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ باچا خان مرکز پشین میں ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے باچا خان اسکول برشور میں توڑ پھوڑ اور نقصان پہنچانے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے ملوث عناصر کی گرفتاری اور قانون کے مطابق کارروائی کا مطالبہ کیا۔ اجلاس میں تنظیمی امور اور آئندہ کے پروگراموں پر بھی غور کیا گیا۔ عبیداللہ عابد نے کہا کہ 2 اکتوبر کو تحصیل حرمزئی میں ہونے والا ورکرز کنونشن تنظیمی اعتبار سے اہم ہے اور کارکنوں سے بھرپور شرکت کی اپیل کی۔