اسلام آباد(ویب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کردی ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 49 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 387 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 73 پیسے کمی کے بعد 402 روپے 24 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 30 ستمبر سے ہوگا، جبکہ قیمتوں میں ردوبدل عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔ یہ رواں ہفتے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں دوسری کمی ہے۔ اس سے ایک روز قبل پیٹرول 2 روپے 27 پیسے اور ڈیزل 3 روپے 56 پیسے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔
