مقامی ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

خضدار میں پولیس اے ایس آئی امان اللہ گزگی اندھی گولی لگنے سے جاں بحق

خضدار(ویب نیوز) خضدار میں پولیس کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر امان اللہ گزگی نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے کے نتیجے میں جاں بحق ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار کو اچانک گولی لگی جس سے وہ شدید زخمی ہوئے اور بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واقعے کے بعد علاقے میں رنج و غم کی لہر دوڑ گئی، جبکہ پولیس حکام نے گولی چلنے کے واقعے کی وجوہات اور سمت کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔