اسلام آباد(ویب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت 2 روپے 27 پیسے کمی کے بعد 389 روپے 03 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے 56 پیسے کمی کے بعد 404 روپے 97 پیسے فی لیٹر مقرر کردی ہے۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق 29 ستمبر سے ہوگا اور عالمی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کے نرخ، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث قیمتوں میں ردوبدل کیا گیا ہے۔ حکومت نے ستمبر میں موٹرسائیکل، رکشہ، چنگچی اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے صارفین کے لیے فی لیٹر 100 روپے تک ہدفی ایندھن ریلیف اسکیم بھی منظور کی تھی۔
