کوئٹہ(ویب نیوز) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی۔ اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 28 ستمبر تک ہوگا۔
