تازہ ترین ۱ اکتوبر ۲۰۲۶

یکم اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کردی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 387 روپے 40 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 89 پیسے کمی کے بعد نئی قیمت 400 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا۔ قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں، پریمیم اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔