تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

عراقچی کا جرمن چانسلر کو جواب: اب کوئی سرخ لکیر باقی نہیں رہی

کوئٹہ (وېب نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اب کوئی سرخ لکیر باقی نہیں رہی۔ عراقچی نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ سال ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی بمباری کا جرمن چانسلر نے خیرمقدم کیا تھا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ ایرانی عوام کو نقصان پہنچانے والوں کو بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ دوسری جانب مرز نے کہا ہے کہ تنازع کا کوئی فوجی حل نہیں اور جنگ جلد ختم ہونا یورپ کے معاشی مفاد میں ہے۔