ہرنائی (اے این این ) ضلعی کمپلکس ہرنائی میں پاک چائنہ سفارتی تعلقات کے 75 سال مکمل ہونے پر پر وقار تقریب کاانعقاد کیاگیا تقریب میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے منعقد کی گء تھی جس میں ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی، ایس پی عبدالحفیظ جھکرانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد سلیم ترین کے علاوہ تمام ضلعی محکموں کے آفیسران نے پریس کلب ہرنائی رجسٹرڈ کے صدر محمد عارف ترئن ،سنیئر صحافیوں نے خصوصی طورپر شرکت کی ڈپٹی کمشنر ارشد حسین جمالی نے دیگر آفیسرانے کے ہمراہ پاکستان اور چین کے قومی پرچموں کی کشائی کی گئی اور دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے پولیس کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔
