کوئٹہ (ویب نیوز)جھل مگسی(یو این اے) جھل مگسی کے علاقے سے تعلق رکھنے والے دو نوجوان شعیب حسین مگسی اور آکاش کمار کو مبینہ طور پر نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت اغوا کر لیا جب وہ قریبی تفریحی مقام نغور پر پکنک منانے گئے ہوئے تھے۔ اہلِ خانہ کے مطابق دونوں نوجوان عام شہری اور طالب علم ہیں اور ان کا کسی بھی تنظیم یا فورس سے کوئی تعلق نہیں، جس پر لواحقین نے ان کی فوری اور باحفاظت بازیابی کی پرزور اپیل کی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ خاندان شدید ذہنی دباؤ اور پریشانی کا شکار ہے۔
