مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

ہرنائی–سبی سڑک کی تعمیر سے علاقے کی معیشت اور ترقی کو نئی رفتار ملے گی

بلوچستان کے صوبائی وزیر خوراک حاجی نور محمد دُمڑ نے کہا ہے کہ ہرنائی–سبی سڑک کی تعمیر علاقے کی ترقی، تجارت، زراعت اور روزگار کے فروغ کے لیے ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ 19 ارب روپے مالیت کے اس منصوبے کی صوبائی کابینہ نے اصولی منظوری دے دی ہے، جبکہ سڑک کی تعمیر نیشنل ہائی وے اتھارٹی () کے ذریعے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے مکمل کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے ہرنائی کے عوام کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے میں معاشی سرگرمیوں کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔