مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

گوادر کے قریب پاک بحریہ کا کامیاب ریسکیو آپریشن، 19 ماہی گیر بحفاظت بچا لیے گئے

کوټه (ویب نیوز)پاک بحریہ کے جنگی جہاز پی این ایس تیمور نے شمالی بحیرہ عرب میں کامیاب سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے 19 ماہی گیروں کو بحفاظت بچا لیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق گوادر سے تقریباً 120 ناٹیکل میل جنوب میں ایک ماہی گیر کشتی انجن خراب ہونے کے باعث سمندر میں پھنس گئی تھی، جس میں 11 پاکستانی اور 8 ایرانی شہری سوار تھے۔ اطلاع ملنے پر پاک بحریہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ماہی گیروں کو خوراک، پینے کا پانی اور طبی امداد فراہم کی اور تمام افراد کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔