Uncategorized ۱۳ مئی ۲۰۲۶

کچھی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ، پاک فوج کا جوان شہید

بولان (صداقت انٹرنیشنل ویب نیوز )کچھی کے علاقے براہم بران کے مقام پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے موٹر سائیکل سوار نوجوان کو قتل کر دیا جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت غلام فرید کے نام سے ہوئی ہے جو پاک فوج میں بطور سپاہی خدمات سر انجام دے رہا تھا تفصیلات کے مطابق سپاہی غلام فرید ڈیرہ مراد جمالی سے کوئٹہ کی جانب اپنے موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ براہم بران کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے اسے روکنے کی کوشش کی ڈاکوؤں نے نوجوان سے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی جس پر غلام فرید نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزاحمت کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں غلام فرید شدید زخمی ہو گیا واردات کے بعد ملزمان مقتول کی موٹر سائیکل لے کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈھاڈر پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گیا نوجوان کی شناخت غلام فرید ولد ملال سکنہ ڈیرہ مراد جمالی کے نام سے ہوئی ہے جو پاک فوج کا سپاہی تھا نعش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء￿ کے حوالے کردی ڈھاڈر پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔۔