کابل (ویب نیوز) افغان وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان نے گزشتہ رات کنڑ کے ضلع شلتن اور ہلمند کے ضلع گرمسیر میں مبینہ فضائی حملے کیے، جن میں 8 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے جبکہ ایک بچہ لاپتا ہے۔ وزارت کے مطابق کنڑ کے شلتن ضلع کے چوگام گاؤں میں ایک گھر کو نشانہ بنایا گیا، جہاں چار افراد کے جاں بحق اور چار کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے، جبکہ ہلمند کے گرمسیر ضلع میں مزید چار افراد کے جاں بحق اور تین کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ افغان حکام کے مطابق امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کا کہنا ہے کہ کارروائی معتبر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کے خلاف کی گئی، جس میں 22 شدت پسند مارے گئے۔ مختلف ذرائع کی جانب سے جانی نقصان کے اعداد مختلف بتائے گئے ہیں۔
