تازہ ترین ۲ اکتوبر ۲۰۲۶

کونڑ اور ہلمند میں فضائی حملوں پر یورپی یونین کی شہری ہلاکتوں کی مذمت

کوئٹہ (ویب نیوز) یورپی یونین نے کونڑ اور ہلمند میں فضائی حملوں کے نتیجے میں شہریوں کی ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان اور افغانستان پر زور دیا ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں اور اپنے اختلافات بات چیت کے ذریعے حل کریں۔ یورپی یونین کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے امدادی مشن برائے افغانستان نے کم از کم 10 شہریوں کی ہلاکت اور 9 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے، جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ یورپی یونین نے تمام فریقوں سے بین الاقوامی قانون، بالخصوص بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام، شہریوں اور شہری تنصیبات کا تحفظ اور شہری نقصانات سے بچنے کے لیے ہر ممکن احتیاطی اقدام کرنے کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ساتھ ہی افغانستان میں موجود دہشت گرد گروہوں کے خلاف مؤثر کارروائی پر بھی زور دیا ہے۔