مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ کے ہنہ اوڑک میں کوئلے کی کان میں دھماکہ، متعدد افراد کے پھنسنے کا خدشہ

کوټه (ویب نیوز)کوئٹہ کے علاقے ہنہ اوڑک میں کوئلے کی ایک کان میں دھماکے کے بعد متعدد افراد کے کان کے اندر پھنسنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ بلوچستان پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں، چار ایمبولینسیں اور ضروری امدادی سامان جائے حادثہ پر روانہ کر دیا گیا، جبکہ محکمہ معدنیات کی ریسکیو ٹیم بھی امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید معلومات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔