مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

کوئٹہ کے سورنج 2 کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس کا دھماکا، 33 کان کن پھنس گئے، 11 مزدور جاں بحق

کوئٹہ (ویب نیوز)کوئٹہ کے نواحی علاقے سورنج 2 میں واقع دو کوئلہ کانوں میں زہریلی گیس کے دھماکے کے نتیجے میں 33 کان کن کانوں کے اندر پھنس گئے، جن میں سے اب تک ریسکیو ٹیمیں 11 مزدوروں کی لاشیں نکال چکی ہیں، جبکہ باقی کان کنوں کو بحفاظت نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔ واقعے کے فوراً بعد پی ڈی ایم اے، محکمہ معدنیات، ریسکیو ٹیمیں، پولیس اور ضلعی انتظامیہ جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ہنگامی امدادی آپریشن شروع کر دیا۔ حکام کے مطابق دھماکا کان کے اندر زہریلی گیس جمع ہونے کے باعث ہوا، جبکہ گیس کی موجودگی اور دشوار حالات کے باعث ریسکیو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم پھنسے ہوئے کان کنوں تک رسائی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور آپریشن مکمل ہونے تک جاری رہے گا۔