مقامی ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے 12 منصوبے مکمل، 7 پر کام جاری

کوئٹہ(ویب نیوز) کمشنر کوئٹہ ڈویژن ذیشان لاشاری کی زیر صدارت اجلاس میں کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت جاری منصوبوں کی پیشرفت، رکاوٹوں کے خاتمے اور بروقت تکمیل کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پی ایس ڈی پی کے تحت کیو ڈی پی کے 12 منصوبے مکمل جبکہ 7 پر کام جاری ہے، اس کے علاوہ 6 نئے منصوبے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ مکمل منصوبوں میں سریاب روڈ، سبزل روڈ، قمبرانی روڈ، ریڈیو پاکستان لنک روڈ، لنک بادینی روڈ، سرکی روڈ، انسکمب روڈ اور پبلک اسپیس سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں، جبکہ سبزل، سمنگلی روڈ برج، زرغون روڈ توسیع، سریاب اور سمنگلی روڈ کی بہتری سمیت دیگر منصوبوں پر کام جاری ہے۔ نئے منصوبوں میں ایئرپورٹ روڈ برج، پشین اسٹاپ سے چمن پھاٹک تک فزیبلٹی سروے، اے جی آفس پارکنگ، ایئرپورٹ روڈ پر پیدل پل اور سریاب روڈ پر فلائی اوور شامل ہیں۔ کمشنر ذیشان لاشاری نے متعلقہ حکام کو فنڈز، لینڈ ایکوزیشن اور تجاوزات سمیت تمام رکاوٹیں ترجیحی بنیادوں پر دور کرنے اور منصوبوں کی پیشرفت کی روزانہ رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔