کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی ہدایت پر بچوں کے غیر رجسٹرڈ، غیر برانڈڈ اور کھلے خشک دودھ کی فروخت کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سرکی روڈ، نواں اڈہ اور بڑیچ مارکیٹ میں کارروائی کے دوران 5 دکانیں سیل اور 6 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ کارروائیاں اسسٹنٹ کمشنر سریاب مصور احمد اچکزئی، اسپیشل مجسٹریٹس اعجاز حسین کھوسہ اور عزت اللہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کے ہمراہ کیں۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
