کوټه (ویب نیوز)سیکیورٹی حکام نے کوئٹہ میں امن و امان، حساس تنصیبات کے تحفظ اور ایندھن کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔ حکام کے مطابق سیف سٹی منصوبے کے تحت متاثرہ نگرانی کیمرے آئندہ 7 سے 10 روز میں مکمل طور پر بحال کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ تقریباً 400 آئل ٹینکروں کی محفوظ نقل و حرکت کے لیے خصوصی سیکیورٹی قافلے تشکیل دیے گئے ہیں، جبکہ ڈرائیوروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیکیورٹی اسکواڈ کے بغیر سفر نہ کریں۔ شہریوں سے بھی مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع متعلقہ اداروں کو دینے کی اپیل کی گئی ہے۔
