مقامی ۳۱ اگست ۲۰۲۶

کوئٹہ میں بچوں کے فارمولا دودھ کی غیر مجاز فروخت کے خلاف کارروائی، 6 یونٹس سیل، 6 افراد گرفتار

کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) وزیراعلیٰ بلوچستان کے احکامات پر ضلعی انتظامیہ کوئٹہ نے بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے ہمراہ میزن چوک میں بچوں کے فارمولا دودھ کی غیر مجاز فروخت اور دیگر خلاف ورزیوں کے خلاف کارروائی کی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی امیر حمزہ کی نگرانی میں 8 یونٹس کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے 6 کو قوانین کی خلاف ورزی پر سیل جبکہ 6 افراد کو گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا گیا۔ کارروائی کے دوران غیر مجاز فروخت، مطلوبہ دستاویزات کی عدم دستیابی، نامناسب ڈسپلے اور لیبلنگ سمیت دیگر خلاف ورزیوں کا جائزہ لیا گیا۔ انتظامیہ نے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔