کوټه (ویب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق میئر کوئٹہ رحیم کاکڑ اور ان کے ساتھیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیہ اور محکمہ اوقاف کی اربوں روپے مالیت کی اراضی پر لینڈ مافیا اور بااثر افراد نے قبضہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ، نیب، ایف آئی اے، اینٹی کرپشن اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ ان الزامات کی فوری اور شفاف تحقیقات کی جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کی بعض اہم سرکاری املاک اور ٹیکس وصولی کا نظام بھی مبینہ طور پر غیر قانونی طور پر نجی افراد کے حوالے کیا گیا ہے، جس پر قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔
