کوئٹہ(ویب نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سردیوں کے آغاز سے قبل گیس پریشر میں کمی اور لوڈشیڈنگ کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ بعض علاقوں میں گیس کی فراہمی محدود اوقات میں ہونے کے باوجود پریشر انتہائی کم رہتا ہے، جبکہ صارفین کو بھاری بل بھی موصول ہورہے ہیں۔ مقامی رپورٹس میں بھی کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کم پریشر اور محدود فراہمی کی شکایات سامنے آئی ہیں۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی گیس پریشر اور فراہمی کی صورتحال فوری بہتر بنائے، بصورت دیگر سردیوں کے دوران صورتحال برقرار رہنے پر غیر معینہ مدت کے احتجاج اور دھرنے کا راستہ اختیار کیا جاسکتا ہے۔
