تازہ ترین ۳۱ اکتوبر ۲۰۲۶

کسی بھی خطرے کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے، خامنہ ای کی مسلح افواج کو ہدایت

کوئٹہ (وېب نیوز)ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے مسلح افواج کے اعلیٰ کمانڈروں سے ملاقات میں ہدایت کی ہے کہ ملک کو درپیش کسی بھی خطرے کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر وقت تیار رہا جائے۔ انہوں نے دفاعی صلاحیت، انٹیلی جنس نظام اور جدید عسکری ٹیکنالوجی مضبوط بنانے پر زور دیا اور کہا کہ امریکہ اور اسرائیل سے لاحق خطرات کے پیش نظر دفاعی حکمت عملی کا مسلسل جائزہ ضروری ہے۔