مقامی ۲۹ جولائی ۲۰۲۶

ڈام بندر میں 14 کامیاب ماہی گیروں میں اسپیڈ بوٹس تقسیم

وندر(ویب نیوز)بلوچستان فشریز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے حب۔لسبیلہ کے ساحلی علاقے ڈام بندر میں شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے 14 کامیاب ماہی گیروں میں اسپیڈ بوٹس تقسیم کیے گئے۔ فشریز کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدالہادی لانگو نے کہا کہ یہ منصوبہ ماہی گیروں کی معاشی حالت بہتر بنانے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے شروع کیا گیا ہے، جبکہ آئندہ بھی ان کی معاونت کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ منصوبے کے دوسرے مرحلے میں مزید مستحق ماہی گیروں کو بھی اسپیڈ بوٹس فراہم کی جائیں گی۔