تازہ ترین ۱ جولائی ۲۰۲۶

چینی سائنسدانوں نے بغیر بجلی سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کی نئی ٹیکنالوجی تیار کرلی

بیجنگ (ویب نیوز) چین کے سائنسدانوں نے ایسی جدید ٹیکنالوجی تیار کی ہے جو صرف سورج کی روشنی کی مدد سے سمندر کے کھارے پانی کو پینے کے قابل تازہ پانی میں تبدیل کر سکتی ہے۔ چائنیز اکیڈمی آف سائنسز اور شینزن یونیورسٹی کے محققین کے مطابق نئی ڈیوائس ایک سال تک بغیر بجلی کے کام کر سکتی ہے اور اس میں تیار کردہ خصوصی فوٹو تھرمل میٹریل سورج کی 90 فیصد سے زائد حرارت جذب کرتا ہے، جس سے توانائی کی ضرورت تقریباً نصف رہ جاتی ہے۔ ابتدائی آزمائش میں اس ٹیکنالوجی سے زرعی مقاصد کے لیے بھی تازہ پانی حاصل کیا گیا، جبکہ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے پانی حاصل کرنے کی لاگت بوتل بند پانی خریدنے سے بھی کم ہے۔