چمن( سید سردار محمد خوندئی )
تفصیلات کے مطابق ایس پی چمن اعتزاز عارف کی خصوصی ہدایت پر سی آئی اے اسٹاف نے انچارج عبدالحکیم کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کی۔
سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے چمن شہر اور ملحقہ علاقوں میں مختلف دکانوں کا معائنہ کیا
اس دوران متعدد دکانوں اور موبائل سینٹرز پر لگے کالے شیشے اور اندرونی پردے ہٹا دیے گئے جو دکانوں کے اندرونی مناظر کو مخفی رکھنے کے لیے استعمال ہو رہے تھے۔
سی آئی اے انچارج عبدالحکیم اچکزئی نے دکانداروں کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ دکانوں کے اندرونی مناظر کو چھپانے اور مبینہ طور پر غیر اخلاقی مواد کی تقسیم سے گریز کیا جائے، بصورت دیگر قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری جانب شہری حلقوں نے پولیس کی اس کارروائی کو سراہا ہے.
