تازہ ترین ۳۰ جون ۲۰۲۶

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں نیا اتفاق، میر سرفراز بگٹی ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان رہیں گے

کوئٹہ (ویب نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان بلوچستان میں ڈھائی، ڈھائی سالہ وزارتِ اعلیٰ کا سابقہ معاہدہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت میر سرفراز بگٹی ہی وزیر اعلیٰ بلوچستان برقرار رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق دونوں جماعتوں کی اعلیٰ قیادت کے درمیان ہونے والے رابطوں میں بلوچستان کابینہ میں رد و بدل پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ ن لیگ کی جانب سے سردار ایاز صادق اور پیپلز پارٹی کی جانب سے اعجاز خان جاکرانی کابینہ میں ممکنہ تبدیلیوں سے متعلق مشاورت کرکے سفارشات مرتب کریں گے، جبکہ متعدد وزرا کے قلمدان تبدیل ہونے، بعض کی کابینہ سے رخصتی اور نئے وزرا و مشیروں کی شمولیت کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔