اسلام آباد (ویب نیوز) حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 64 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 397 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 6 اکتوبر سے ہوگا اور آج رات 12 بجے سے نافذ العمل ہوں گی۔
