اسلام آباد(ویب نیوز) وفاقی حکومت نے 22 ستمبر کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا، جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 61 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 1 روپے 96 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 393 روپے 75 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 422 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق اوگرا نے عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں سے منسلک ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
