اسلام آباد(ویب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کرتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 26 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا، جبکہ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ ایک پیسہ فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اضافے کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 390 روپے 66 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت 399 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتیں 2 اکتوبر 2026 کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
