تازہ ترین ۲۶ ستمبر ۲۰۲۶

پیٹرول 2 روپے 2 پیسے مہنگا، ڈیزل 3 روپے 59 پیسے سستا

اسلام آباد (ویب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ وزارت پیٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 389 روپے 28 پیسے سے بڑھ کر 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 412 روپے 12 پیسے سے کم ہوکر 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 26 سے 28 ستمبر 2026 تک ہوگا۔ وزارت پیٹرولیم کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں پلاٹس ریٹس، پریمیم اور دیگر عوامل میں تبدیلی کے باعث کیا گیا ہے۔ اوگرا نے وفاقی حکومت کے طے کردہ طریقہ کار کے تحت نئی قیمتیں مقرر کی ہیں۔