کوئٹہ(ویب نیوز) پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق ملک میں 19 سے 21 ستمبر تک پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 65 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 88 پیسے فی لیٹر کمی کردی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول 389 روپے 14 پیسے جبکہ ڈیزل 424 روپے 4 پیسے فی لیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ اوگرا نے مذکورہ تین دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی ایکس ڈپو قیمتوں میں ردوبدل کیا ہے۔
