مقامی ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

پنجگور میں نیون ندی سے نوجوان کی لاش برآمد

پنجگور(ویب نیوز) پنجگور کے علاقوں سراوان اور گرمکان کے درمیان نیون ندی سے ایک نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے لاش کو تدریسی اسپتال منتقل کیا جہاں بعد ازاں اس کی شناخت خداآبادان کے رہائشی عبدالغنی کے بیٹے سلمان کے نام سے ہوئی۔ پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر گولیوں کے نشانات موجود تھے۔ ضروری قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔