مقامی ۳۰ جون ۲۰۲۶

پنجگور میں ایف سی کا انٹیلی جنس آپریشن، بھاری اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

پنجگور (ویب نیوز)ایف سی بلوچستان ساؤتھ نے پنجگور کے علاقے پروم میں انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے ایک مشکوک گاڑی سے بھاری مقدار میں جدید اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں 5 آئی ای ڈیز، 6 راکٹ لانچر گولے، 3 ہینڈ گرنیڈ، ڈیٹونیٹنگ کارڈ، ایل ایم جی کے ایک ہزار راؤنڈز، اسنائپر رائفل کے 400 راؤنڈز اور 3 یو بی جی ایل گولے شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بروقت کارروائی کے ذریعے مبینہ طور پر دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا اور برآمد شدہ اسلحہ تخریبی کارروائیوں اور ٹارگٹ کلنگ کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔