تازہ ترین ۲ اکتوبر ۲۰۲۶

پاکستان کو فیفا آسیان کپ کے آخری میچ میں ویتنام سے 4-2 سے شکست

کوئٹہ (ویب نیوز) پاکستان نے فیفا آسیان کپ کے آخری گروپ میچ میں ویتنام کے خلاف بھرپور مزاحمت کی تاہم اسے 4-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ٹورنامنٹ میں اس کی مہم ایک پوائنٹ کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔ جکارتہ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے پہلے ہاف میں بہتر کھیل پیش کرتے ہوئے 31ویں منٹ میں محب اللہ کے گول کی بدولت برتری حاصل کی اور وقفے تک ایک صفر سے آگے رہا، تاہم دوسرے ہاف میں ویتنام نے 50ویں اور 57ویں منٹ میں دو گول کرکے برتری حاصل کرلی، جبکہ 80ویں منٹ میں تیسرا گول داغ دیا۔ پاکستان نے 88ویں منٹ میں کلیم اللہ خان کے گول سے مقابلے میں واپسی کی امید پیدا کی، تاہم اختتامی لمحات میں ویتنام نے چوتھا گول کرکے میچ 4-2 سے اپنے نام کرلیا۔ پاکستان نے اس سے قبل تھائی لینڈ کے خلاف 4-0 سے شکست کے بعد فلپائن کے خلاف 2-2 سے میچ برابر کیا تھا اور ٹورنامنٹ میں ایک پوائنٹ حاصل کیا۔