تازہ ترین ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

ٹرمپ کا دعویٰ: پٹرول جلد 1.85 ڈالر فی گیلن سے بھی سستا ہوجائے گا

واشنگٹن (ویب نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں پٹرول کی قیمتیں جلد کم ہوکر 1.85 ڈالر فی گیلن سے بھی نیچے آسکتی ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیبراسکا کے شہر گرینڈ آئی لینڈ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں یہ کمی 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے یا اس کے فوراً بعد ممکن ہے۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اس سے قبل بھی پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی متعدد پیش گوئیاں اور ڈیڈ لائنز دے چکے ہیں جو درست ثابت نہیں ہوئیں۔ مذکورہ دعوے کے مطابق اگر عالمی تیل کی قیمتیں اسی تناسب سے کم ہوئیں تو پاکستان میں پٹرول کی قیمت بھی تقریباً 270 سے 280 روپے فی لیٹر تک آنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔