تازہ ترین ۳۰ جون ۲۰۲۶

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے شکست، آسٹریلیا فائنل میں پہنچ گیا

لندن (ویب نیوز)آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیا ویمن نے ویسٹ انڈیز ویمن کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ ویسٹ انڈیز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 125 رنز بنائے، جس میں کپتان ہیلی میتھیوز نے 30 رنز کی اننگز کھیلی۔ آسٹریلیا کی جانب سے سوفی مولینیکس، ایشلے گارڈنر اور جارجیا ویرہیم نے دو، دو جبکہ اینابیل سدرلینڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں آسٹریلیا نے 126 رنز کا ہدف صرف 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ بیت