تازہ ترین ۲۸ ستمبر ۲۰۲۶

ویرات کوہلی نے ون ڈے کرکٹ میں 15 ہزار رنز مکمل کرلیے-

کوئٹہ (ویب نیوز) بھارتی اسٹار بیٹر ویرات کوہلی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں 15 ہزار رنز مکمل کرکے نیا سنگ میل عبور کرلیا اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بیٹر بن گئے۔ کوہلی نے یہ کارنامہ 315ویں ون ڈے کی 303ویں اننگز میں انجام دیا، جبکہ سچن ٹنڈولکر نے 15 ہزار رنز 377 اننگز میں مکمل کیے تھے۔ کوہلی اس کے ساتھ ہی ون ڈے کرکٹ میں 55 سنچریاں بنانے والے بیٹر بھی بن گئے۔