کوئٹہ (روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سینئر صحافی ظاہر خان ناصر کے بھائی عبداللہ ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعلیٰ نے سینئر صحافی ظاہر خان ناصر اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔
