تازہ ترین ۳۱ جولائی ۲۰۲۶

ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا اعلان، میگا ایونٹ افریقہ میں کھیلا جائے گا

دبئی (ویب نیوز): انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے کرکٹ ورلڈ کپ 2027 کے لیے 12 وینیوز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ پچاس اوورز کا یہ عالمی کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور نمیبیا میں کھیلا جائے گا، جس کے لیے جنوبی افریقا کے 8، زمبابوے کے 3 جبکہ نمیبیا کے دارالحکومت ونڈہوک کا ایک اسٹیڈیم منتخب کیا گیا ہے۔ آئی سی سی کے مطابق ورلڈ کپ 2027 میں 14 ٹیمیں شرکت کریں گی اور ٹورنامنٹ کے لیے نیا تین مرحلوں پر مشتمل فارمیٹ متعارف کرایا گیا ہے۔ ایونٹ 4 اکتوبر سے 21 نومبر تک جاری رہے گا، جس میں 12 وینیوز پر مجموعی طور پر 57 میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ورلڈ کپ 24 سال بعد دوبارہ افریقی سرزمین پر منعقد ہوگا، اس سے قبل 2003 کا عالمی کپ جنوبی افریقا، زمبابوے اور کینیا میں کھیلا گیا تھا۔