تازہ ترین ۳۱ اگست ۲۰۲۶

واشک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

واشک(روزنامہ صداقت انٹرنیشنل) بلوچستان کے علاقے واشک پلانتک میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد ماشکیل پولیس اسٹیشن اور کسٹم ہاؤس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران دہشت گردوں کی گاڑی بھی تباہ کردی گئی جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق برآمد ہونے والا اسلحہ اور گولہ بارود ٹارگٹ کلنگ اور دیگر دہشت گردانہ کارروائیوں میں استعمال کیا جانا تھا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں فتنہ الہندوستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔