تازہ ترین ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

نوکچہ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک

چاغی(ویب نیوز) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ضلع چاغی کے علاقے نوکچہ میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان سے وابستہ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ ذرائع کے مطابق دہشتگردوں نے ایک خالی واٹر باؤزر کو آگ لگائی اور فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک افراد این 40 شاہراہ کے مختلف مقامات پر آتشزدگی اور تخریبی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔