مقامی ۳۰ ستمبر ۲۰۲۶

نوشکی میں مسلح افراد کی فائرنگ، سیکیورٹی کیمرا ناکارہ، پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی اطلاعات

نوشکی(ویب نیوز) ضلع نوشکی میں نامعلوم مسلح افراد کے شہر میں داخل ہونے، فائرنگ کرنے اور پولیس اہلکاروں سے اسلحہ چھیننے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مقامی ذرائع کے مطابق مسلح افراد نے ایک نجی بینک کے سامنے فائرنگ کرکے وہاں نصب سیکیورٹی کیمرا ناکارہ بنا دیا، جبکہ بعد ازاں بازار کے مصروف مقام طارق چوک پر ڈیوٹی پر موجود دو پولیس اہلکاروں سے مبینہ طور پر اسلحہ چھین لیا گیا۔ واقعے کے بعد بازار بند ہوگیا اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی۔ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ حکام کی جانب سے واقعے پر باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔