چمن( سید سردار محمد خوندئی )
برگیڈ کمانڈنٹ چمن سکاؤٹس برگیڈئیر ضرار نے ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خلیل احمد بگٹی کے ہمراہ ضلع قلعہ عبداللہ کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہوں نے ضلع میں بھنگ کی کاشت کے خلاف جاری آپریشن کا تفصیلی معائنہ کیا اور آپریشن میں مصروف جوانوں سے ملاقات کرکے پیش رفت کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ منور حسین مگسی نے بریگیڈیئر ضرار کو بھنگ کی کاشت کے خلاف جاری آپریشن، اب تک کی کارروائیوں اور دیگر اہم ضلعی امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے ضلع میں امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انتظامی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
حکام نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع میں بھنگ کی کاشت کا مکمل خاتمہ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔
