تازہ ترین ۷ اکتوبر ۲۰۲۶

فزکس کا نوبیل انعام کائناتی نیوٹرینو کی دریافت کرنے والے امریکی سائنس دان کے نام

کوئٹہ (ویب نیوز) سوئیڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنسز نے 2026 کا نوبیل انعام برائے طبیعیات امریکی سائنس دان فرانسس ہالزن کو آئس کیوب نیوٹرینو آبزرویٹری میں فیصلہ کن خدمات اور فلکیاتی ذرائع سے آنے والے انتہائی زیادہ توانائی والے نیوٹرینو ذرات کی دریافت پر دینے کا اعلان کیا ہے۔ فرانسس ہالزن یونیورسٹی آف وسکونسن میڈیسن میں پروفیسر اور انسٹیٹیوٹ فار ایلیمنٹری پارٹیکل فزکس کے ڈائریکٹر ہیں۔ نیوٹرینو انتہائی باریک اور مشکل سے دریافت ہونے والے ذرات ہیں جو کائنات کے مختلف ذرائع سے پیدا ہوتے ہیں، جبکہ ان کے مطالعے سے سائنس دان کائنات کے انتہائی طاقتور اور دور دراز واقعات کے بارے میں معلومات حاصل کرتے ہیں۔ رواں برس نوبیل انعام کی مجموعی رقم 12 ملین سویڈش کرون ہے، جو تقریباً 1.2 ملین ڈالر بنتی ہے۔ نوبیل انعامات کی باقاعدہ تقریب 10 دسمبر کو اسٹاک ہوم میں ہوگی۔