کوئٹہ(ویب نیوز) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیا اللہ لانگو نے کوئٹہ کے ایئرپورٹ روڈ پر واقع فرید بابا کالونی میں ایک حاملہ خاتون کے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیر داخلہ کے خصوصی مشیر بابر یوسفزئی نے کہا کہ وزیر کی ہدایت پر واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں گی، مقتولہ کے اہل خانہ کو انصاف فراہم کیا جائے گا اور تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ انہوں نے زور دیا کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور قانون شکنی کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔
