ناگویا (ویب نیوز) پاکستان کے شوٹر غلام مصطفیٰ بشیر نے جاپان میں جاری ایشین گیمز 2026 کے 25 میٹر ریپڈ فائر پسٹل کے انفرادی مقابلے میں کانسی کا تمغہ جیت لیا۔ آٹھ کھلاڑیوں پر مشتمل فائنل میں غلام مصطفیٰ بشیر نے 22 ہٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی، جبکہ جنوبی کوریا کے لی گن ہیوک نے سونے اور چین کے سو لیان بوفان نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔ غلام مصطفیٰ بشیر تین مرتبہ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں اور 2022 کی آئی ایس ایس ایف ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی کانسی کا تمغہ جیت چکے ہیں۔
